مالیگاؤں کارپوریشن الیکشن 2026: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) نے جاری کی امیدواروں کی پہلی فہرست
مالیگاؤں کارپوریشن الیکشن 2026: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) نے جاری کی امیدواروں کی پہلی فہرست مالیگاؤں: شہر کی سیاست میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب گزشتہ رات ٹھیک11 بجے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کی جانب سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات 2026 کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی باضابطہ فہرست جاری کر دی گئی۔ یہ اعلان مجلس کے قدآور لیڈر اور رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ضلع صدر عبدالمالک یونس عیسیٰ کی موجودگی میں کیا۔ اس پہلی فہرست میں کل 9 امیدواروں کے نام شامل کیے گئے ہیں، جو مختلف وارڈز سے اپنی نمائندگی کریں گے۔ پہلی فہرست کی خاص بات مفتی اسماعیل قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف پہلی فہرست ہے جس میں 9 ناموں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ بقیہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان اگلے دو سے تین دن کے اندر کر دیا جائے گا۔ اس اعلان کے بعد مجلس کے کارکنوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ AIMIM کے فائنل امیدواروں کی مکمل فہرست (پہلا مرحلہ) نیچے دی گئی ٹیبل میں آپ وارڈ نمبر اور امیدواروں کے نام تفصیل سے دیکھ سکتے ہیں: | نمبر شما...