15 دن کی دلہن دنیا سے رخصت | گوجرانوالہ کی حافظہ رخصار کی دردناک کہانی | تیزاب حملہ کیس کی مکمل تفصیل
15 دن کی دلہن دنیا سے رخصت 💔
(Source - @X & @PakistanNews)
بیٹیوں والوں کے لیے ایک قیامت سے کم نہیں — دل دہلا دینے والی حقیقت
گوجرانوالہ (پاکستان) –
یہ خبر ہر اُس والدین کے دل کو چیر دے گی جن کی بیٹی ہے۔
حافظہ قرآن رخصار کی شادی محض 15 دن پہلے الطاف نامی نوجوان سے ہوئی تھی، مگر اب وہ ہمیشہ کے لیے دنیا سے رخصت ہو گئی۔
🕊️ کہانی جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا
رخصار کے والدین اور بھائی شادی کے بعد بھی بیٹی کے سسرال کا خیال رکھتے رہے۔
ہر تہوار پر کپڑے، کھانے پینے کی اشیاء اور تحائف دیتے تھے تاکہ بیٹی خوش رہے،
مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
چند دن قبل شوہر الطاف نے فون پر بتایا کہ “رخصار کی طبیعت خراب ہے، فوراً ہسپتال پہنچیں۔”بھائی ہسپتال پہنچا تو پتہ چلا کہ رخصار نے تیزاب پیا ہے۔
😭 سچ جب سامنے آیا..
رخصار کو ہوش آیا، زبان پہلے ہی جل چکی تھی۔
اس نے کاغذ پر لکھا
“مجھے تیزاب سسرال والوں نے پلایا ہے — ساس، نند اور شوہر نے۔”
صرف یہ کہ شادی کے دو دن بعد جب رخصار اپنے والدین سے ملنے گئی تھی،تو سسرال والوں کو گلہ تھا کہ
“تمھارے ماں باپ نے شادی پر ہمارے خاندان کے ہر فرد کو کپڑے کیوں نہیں دیے!”
پھر کیا تھا 15 دنوں کی نئی نویلی دلہن رخصار نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا..
رخصار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا چھوڑ گئی۔
پولیس نے شوہر الطاف کو گرفتار کر لیا ہے۔
لیکن سوال یہ ہے
“کیا صرف گرفتاری کافی ہے؟”
⚖️ سوال ہم سب سے
کیا بیٹیوں کے ماں باپ اب بھی سکون سے اپنی بیٹی کی رخصتی کر پائیں گے؟
کیا معاشرہ کبھی یہ سمجھ پائے گا کہ جہیز اور تحفوں سے زیادہ محبت ضروری ہے؟
آپ کی رائے دیں Point Of View کے ساتھ
ایسے ظالموں کو کیا سزا ملنی چاہیے؟


تبصرے