2. پاورلوم کارخانے کے قریب خونریز واقعہ، ایک مزدور جان سے گیا
مالیگاؤں (Point Of View) 22 ستمبر
مالیگاؤں شہر میں جھگڑے اور قتل کے واقعات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔ پولیس انتظامیہ کئی مرتبہ ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب بھی ہوتا ہے، مگر اس کے باوجود خونریز جھگڑوں اور قتل جیسے سانحات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔
گزشتہ شب آٹو اور بیئر کی دکان کے قریب پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ نے پورے علاقے کو سوگوار کردیا۔اطلاعات کے مطابق،مالیگاؤں کا رہائشی محمد متین رمضان پورہ، جو پاور لوم کارخانے میں مزدوری کرتا تھا، پیاس لگنے پر کارخانے سے باہر آیا۔ اسی دوران دو نامعلوم افراد اس سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ محمد متین جب دوبارہ کارخانے کی طرف واپس لوٹا تو ملزمان نے اس پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کردیا۔
شدید زخمی حالت میں خون زیادہ بہہ جانے کے باعث متین موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بی عائشہ نگر پولیس اسٹیشن کی ٹیم موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال روانہ کردی۔
پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جانچ جاری ہے تاکہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے اور محمد متین کو انصاف دلایا جا سکے۔

تبصرے